چین کا پاکستان کو 300 ملین یو آن امداد دینے کا اعلان

 چین کا پاکستان کو 300 ملین یو آن امداد دینے کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے پاکستان کو سیلاب سے بحالی کیلئے بڑی امداد دینے کا فیصلہ کرلیا، چین کی جانب سے 300 ملین یوآن جلد پاکستان کو موصول ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عظیم دوست چین سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کے ہم قدم ہیں ، چین نے پاکستان کو سیلاب سے بحالی کیلئے بڑی امداد دینے کا فیصلہ کرلیا، چین سیلاب سے بحالی و تعمیر نو کیلئے 300 ملین یوآن فراہم کرے گا، چین کی جانب سے 300 ملین یوآن جلد پاکستان کو موصول ہوں گے۔چینی حکومت نے پاکستان کو امداد فراہمی بارے باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل فلڈرسپانس کوآرڈینیشن سینٹرنے فزیبلٹی اسٹڈی پلان تیار کرلی، فزیبلٹی اسٹڈی پلان صوبوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ چین کی امداد صوبوں میں سیلاب سے بحالی و تعمیر نو سمیت شعبہ صحت کے منصوبوں پر خرچ ہو گی۔