ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غریب کیلئے روٹی کھانا بھی مشکل، آٹا 145 روپے فی کلو ہوگیا

غریب کیلئے روٹی کھانا بھی مشکل، آٹا 145 روپے فی کلو ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) غریب کیلئے روٹی کھا نا بھی مشکل ہوگیا، لاہور میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آٹا 145 روپے فی کلو تک جا پہنچا ۔

 مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کے نرخ 4500 روپے من ہوگئے لیکن اس کے باوجود بھی فلور ملز ، آڑھتی اور دکانداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔ لاہور میں سستے سرکاری آٹے کے تھیلے بدستور غائب ہیں اور  شہری 15 کلو کا مہنگا کمرشل آٹے کا تھیلا خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے ساتھ انڈے 275 روپے درجن اور مرغی کا گوشت 600 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اجلاس چیئرمین راؤ محمد اجمل کی زیر صدارت ہوا، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی کمیٹی کو گندم کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں گزشتہ سال 28.22 ملین میٹرک ٹن گندم پیدا ہوئی، گندم کی ضروریات 30.79 ملین میٹرک ٹن تھی۔ گزشتہ سال گندم کا شارٹ فال 2.60 ملین میٹرک ٹن تھا جس کے بعد 2.6 ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ 1.24 ملین میٹرک ٹن گندم درآمد ہو چکی ہے، مزید گندم جنوری کے آخری یا فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی۔