ویب ڈیسک : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا قافلہ پنجاب کے دورے کے دوران 20 منٹ تک فلائی اوور پر پھنسا رہا۔سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح بٹھنڈہ پہنچے تھے جہاں سے انہوں نے بذریعہ ہیلی کاپٹر پاک بھارت سرحد کے قریب حسینی والا یادگار شہدا جانا تھا تاہم موسم خراب ہونے پر بذریعہ سڑک روانہ ہوئے تاہم یادگار سے 30 کلومیٹر پہلے ایک فلائی اوور پربھارتی کسانوں کے احتجاج کے باعث ان کا قافلہ 20 منٹ تک پھنسا رہا جس کے بعد وہ اپنا پروگرام ادھورا چھوڑ کر واپس بٹھنڈا ائیرپورٹ روانہ ہوگئے۔
بھارتی وزارت داخلہ نے اس کے لئے بھارتی پنجاب حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا ہے اور کہاؒ ہے کہ اضافی سکیورٹی فورسز تعینات نہ ہونے کے باعث یہ واقع پیش آیا۔ یادرہے بھارتی پنجاب کے وزیراعلی چنی سنگھ جن کا تعلق کانگرس پارٹی سے ہے نے بھی وزیراعظم نریندرامودی کا ائیر پورٹ پراستقبال نہیں کیا تھا، تاہم بعد میں جاریکردہ ایک وضاحتی بیان میں چنی سنگھ کا کہنا تھا کہ ان کے اسٹاف میں ایک شخص کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اس لئے وہ وزیراعظم کا استقبال کرنے ائیرپورٹ نہیں گئے
I express regret that PM Modi had to return during his visit to Ferozepur district today. We respect our PM: Punjab CM Charanjit Singh Channi on security breach during PM's visit to the state pic.twitter.com/YaQlylGvyw
— ANI (@ANI) January 5, 2022