طلبا کیلئے بڑی خبر، امتحانات کا شیڈول جاری

طلبا کیلئے بڑی خبر، امتحانات کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی اور ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ون کے امتحانات کا اعلان کر دیا۔

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے بی اے، بی ایس سی اور ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ون کی جاری ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات کا آغاز 4 فروری سے ہوگا۔ پہلے روز بنگالی، ٹرکش، اپلائیڈ سائیکالوجی سمیت پانچ مضامین کے امتحانات ہونگے۔

آخری روز عربی، فرنچ فارسی کے پرچے ہونگےجو  18 فروری تک جاری رہیں گے۔ کورونا کی وجہ سے امتحانات کو ملتوی کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں نوماہی امتحان یکم فروری سے لینے پر غور شروع کردیا گیا۔ تمام بچوں سے معروضی امتحان لیا جائے گا۔ ہر سال نوماہی امتحان موسم سرما کی چھٹیوں سے قبل لیا جاتا تھا، جس میں پنجاب بھر کے ڈیڑھ کروڑ طلباء امتحان میں شرکت کرتے تھے۔ 

کورونا کے باعث نو ماہی امتحان یکم فروری اور سالانہ امتحان اپریل کے آخر میں لیے جانے کا امکان ہے۔ معروضی امتحان لینے کے حوالے سے اساتذہ کو آن لائن تربیت دی جائے گی۔