ریگولر کلاسز اور امتحانات کا نیا شیڈول جاری

ریگولر کلاسز اور امتحانات کا نیا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس ) لاہور سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کر دیا گیا، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں پر کورونا ایس او پیز کا اطلاق ہوگا، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی، جون میں لیے جائیں گے۔

وزیر سکول ایجوکیشن مرادراس کا کہنا ہے کہ  18 جنوری سے 9ویں سے 12 جماعت کے طلبا آئیں گے، 25 جنوری سے نرسری سے آٹھویں جماعت لگانے کی اجازت ہوگی، تیسرے اور آخری مرحلے میں یکم فروری سے تمام جامعات کھل جائیں گی، ایس او پیز کے تحت 50 فیصد بچے ایک دن آئیں گے اور پچاس فیصد اگلے روز سکول آئیں گے،نئے تعلیمی سال کا آغاز اگست میں ہوگا۔

علاوہ ازیں محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے 18 جنوری سے سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں میں انٹرمیڈیٹ کلاسز کے آغاز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، لاہور سمیت صوبے بھر کی سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں، کالجوں کے اساتذہ کو 11 جنوری سے بلانے کی اجازت مل گئی، گیارہ جنوری سے اساتذہ اپنے اداروں میں حاضر ہو سکیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے کھولنے کی پالیسی کے پیش نظر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے ریگولر اور آن لائن کلاسز اور امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا، یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ ریگولر کیمپس کلاسز کا آغاز 18 جنوری سے ہوگا، جبکہ ایم فل کی کلاسز 21 فروری تک آن لائن جاری رہیں گی، تیسرے، پانچویں اور ساتویں سمسٹر کے فائنل امتحانات آن لائن ہی ہونگے، امتحانات کا آغاز 15 جنوری سے ہوگا۔

پہلے سمسٹر کے طلبا کے امتحانات بھی آن لائن ہی ہونگے، بی ایس آنرز کی کلاسز کا آغاز یکم جنوری سے ہوگا، امتحانات سے متعلق اسسمنٹ پالیسی آج جاری ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer