ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی رہنما شہلا رضا جذبات کی رو میں بہہ گئیں

پی پی رہنما شہلا رضا جذبات کی رو میں بہہ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : پیپلز پارٹی کی رہنما سیدہ شہلا رضا جذبات کی رو میں بہہ گئیں۔ٹوئٹر صارفین نے ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور کردیا۔

مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے5 فروری کو یوم کشمیر قرار دیا تھا ،آج 4فروری ہے ،عمران حکومت اب تک خاموش ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کیا اپنے ملک میں کشمیریوں سے یک جہتی کے لیے مودی سے اجازت لینے کی ضرورت ہے مگر مودی تو آپ کا فون اٹھاتا ہی نہیں ۔


اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماہنس مسرور نے کہا کہ یہ ہماری ممبر اسمبلی ہیں ! یہ حالات ہیں ان کے کہ4 جنوری کو 4فروری سمجھ بیٹھیں۔اپنی غلطی کا احساس ہونے کے بعد شہلا رضا نے بھی اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی ۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں  نے لکھا کہ میری  پیدائش کو تین دن رہ گئے ہیں  جس پر خوب مذاق اڑایا گیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer