ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی مشہور گونگا چائے

لاہور کی مشہور گونگا چائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس) چائے کی بات ہو تو شہر لاہور کی قدیمی دوکان گونگا چائے کا کوئی جواب نہیں جہاں دن رات عام شہریوں کیساتھ قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کا بھی ہجوم لگا رہتا ہے۔

عابد مارکیٹ ٹیمپل روڈ کے سنگم پر لاہور کی مشہور قدیمی چائے کی دکان جو گونگا چائے کے نام سے مقبول ہے، دکان کا کوئی شٹر ہی نہیں کیونکہ گونگا ٹی سٹال سے چائے سال کے تین سو پینسٹھ دن ملتی ہے اور دکان بند ہی نہیں ہوتی۔

اس دکان کی ایک اور خاصیت ہے کہ یہاں بیٹھنے والے گاہکوں کی اکثریت گونگے اور بہروں کی ہے، گونگے اور بہروں کیساتھ عام شہریوں کی خاصی بڑی تعداد بھی یہاں موجود ہوتی ہے جو دور دور سے چائے پینے آتے ہیں۔

دوکان کے مالک کا کہنا ہے تین نسلوں سے یہ دوکان چلتی آ رہی ہے، گونگا چائے کے بارے میں ایک بات بہت مقبول سمجھی جاتی ہے کہ جو یہ چائے ایک بار پی لے گا دوبارہ پینے ضرور آئے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer