(علی ساہی): آئی جی پنجاب سے گریڈ انیس سے بیس اوربیس سے اکیس کے سنٹرل سلیکشن بورڈمیں آنے والے پنجاب پولیس کے افسران کے کوائف اورکارکردگی رپورٹس مانگ لی گئی۔ افسران میں اعظم تیموری، بی اےناصر،احمداسحاق، شہزادہ سلطان،محمدطاہرسمیت دیگر شامل ہیں۔
نوجنوری سے بارہ جنوری تک سنٹرل الیکشن بورڈکااجلاس منعقدکیاجائے گا۔ پینل میں جن پولیس آفیسرزکےنام پنجاب سے آئے ہیں ان کے کوائف، کارکردگی اور پوسٹنگ کی تفصیلات ایس اینڈجی اےڈی نےآئی جی پنجاب سے مانگ لی ہیں ۔ گریڈ 20کے افسران میں اعظم تیموری، بی اےناصر،احمداسحاق، شہزادہ سلطان،محمدطاہرسمیت دیگر شامل ہیں۔گریڈ19کے افسران میں اکبرناصر،عبدالشکور،سجاد منج،عمران احمر،سرفرازاحمد فلکی،شوکت عباس، شہزاداکبر،عبدالرب،انعام وحید، بابربخت،احسن یونس سمیت دیگرشامل ہیں۔
مزید دیکھئے: