زاہد چوہدری: مینٹل ہسپتال میں2جنوری کو ہونے والی آتشزدگی میں جھلسنے والا پلمبرارشد جان کی بازی ہار گیا، ملازم رفاقت کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق مینٹل ہسپتال کے زیر تعمیر ایڈکشن سنٹر میں گیس کے کنکشن میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے تین ملازم جھلس گئے۔ حالت تشویشناک ہونے پر پلمبر ارشد اور ملازم رفاقت کو جناح ہسپتال کے برن یونٹ میں داخل کیا گیا۔
پلمبر ارشد شدید جھلسنے کی وجہ سے دم توڑ گیا۔ جبکہ ملازم رفاقت کی حالت تشویشناک ہے۔