ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف نے فردوس مارکیٹ سگنل پر فلائی اوور کی منظوری دے دی

شہباز شریف نے فردوس مارکیٹ سگنل پر فلائی اوور کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُر نایاب: فردوس مارکیٹ سگنل پر ٹریفک مسائل کا معاملہ، وزیراعلی پنجاب نے فردوس مارکیٹ سگنل پر فلائی اوور کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلی پنجاب نے فردوس مارکیٹ سگنل پر فلائی اوور کی منظوری دے دی۔ منصوبے کے مطابق سنٹر پوائنٹ سے کیولری کی جانب سنگل وہیکلر فلائی اوور بنے گا۔ کیولری سے سینٹر پوائینٹ کلمہ چوک آنے والی ٹریفک کو سگنل فری کوریڈور ملے گا۔ کیولری سے حسین چوک مڑنے والی ٹریفک کو کم وقت کا سگنل دیا جائے گا۔

ایل ڈی اے نے فردوس مارکیٹ سگنل کی ری ماڈلنگ کا پلان مرتب کرلیا ۔ ابتدائی پلان کے مطابق سنگل وہیکلر فلائی اوور کے لئے لینڈ ایکوزیشن نہیں کی جائے گی۔

 ایل ڈی اے نے وزیراعلٰی کی منظوری کے بعد فرموں سے درخواستیں طلب کرلیں ہیں۔ خواہشمند فرمز اور تعمیراتی کمپنیاں پری کوالیفکیشن کے لئے20جنوری تک درخواستیں دے سکتی ہیں۔