(سٹی42) سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، اختلافات اپنی جگہ، اس وقت اتحاد کی ضروت ہے۔ پاکستان دہشتگردی کیخلاف اپنی طاقت سے بڑھ کے کرچکا، قربانیوں کا اعتراف نہ کرنا انصاف نہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، اختلافات اپنی جگہ، اس وقت اتحاد کی ضروت ہے۔ پاکستان دہشتگردی کیخلاف اپنی طاقت سے بڑھ کے کرچکا، قربانیوں کا اعتراف نہ کرنا انصاف نہیں۔
طاہرالقادری نے مزید کہا کہ امریکا نے پاکستان سے دوستی کا رشتہ کبھی رکھا ہی نہیں۔ پاکستان کو کمزور کیا گیا تو فائدہ دہشتگردوں کو ہوگا۔ امریکا کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ انڈیا کو افغانستان میں تھانیدار کیوں بنایا جا رہا ہے؟