ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایم ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری، 7جنوری کو ہونگے

پی ایم ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری، 7جنوری کو ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر: پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری، انتخابات 7 جنوری کو ہو ں گے۔ دونوں گروپوں نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے7 جنوری کو انتخابات ہونگے۔   تاج محل بینکویٹ ہال فیروز پور روڈ پر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہیں گے۔ سالانہ انتخابات میں دو گروپوں میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

 صدارت کے لئے چوہدری شاہد حسین اور ظفر نقوی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ سینئر نائب صدر کے لئے کنور قیصرانی اور عبدالرزاق ڈوگر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔  جنرل سیکرٹری کے لئے نوید شہزاد مرزا اور عدنان رشید مد مقابل ہونگے۔ دونوں گروپوں نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔