ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کی کھوکھر پیلس آمد، ملک عمران شفیع کے قتل پر اظہار تعزیت

شہباز شریف کی کھوکھر پیلس آمد، ملک عمران شفیع کے قتل پر اظہار تعزیت
کیپشن: City42 - Malik Afzal Khokhar , Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم ): وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی کھوکھر پیلس آمد، ملک عمران شفیع کے قتل پر ملک افضل کھوکھر، سیف الملوک کھوکھر سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف جوہر ٹائون میں کھوکھر پیلس گئے جہاں انہوں نے ایم این اے ملک افضل کھوکھر، ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر سے ان کے بھتیجے ملک عمران شفیع کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ملک عمران شفیع کے والد شفیع کھوکھر اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔