سٹی 42: 3 سالہ بچہ کھلے نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا ۔
پرانا نوابشاہ کے علاقے نادر شاہ کالونی میں 3 سالہ محمد شازل کھلے نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا ۔ بچہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اچانک گندے نالے میں گر گیا۔
ورثا اور قریبی لوگوں نے بچہ کو گندے نالے سے نکالا۔تاہم بچہ دم توڑ گیا تھا۔ بچے کی لاش پی ایم سی ہسپتال منتقل کردی گئی ۔ والدہ شدت غم سے نڈھال ہوگئیں ۔