ویب ڈیسک : ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
لعل شہباز قلندر کے 774 ویں عرس کے موقع پر ضلع انتظامیہ نے ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری نے عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 7 فروری بروز ہفتہ ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی، 7 فروری کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔
حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات انتہائی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ شروع ہو رہی ہیں، ڈپٹی کمشنر جامشورو نے 7 فروری بروز ہفتے کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی جامشورو میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے عقیدت مندوں کی سہولت اور عرس کے پرامن انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے بند رہیں گی
