سٹی 42: شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایک تاریخی قدم سامنے آگیا ۔
پہلی بار پاکستان کے میچز اردو کمنٹری کے ساتھ نشر کرنے کا اعلان کر دیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے دوران پاکستان کے تمام میچز اردو کمنٹری کے ساتھ براہِ راست دکھائے جائیں گے۔
شائقینِ کرکٹ یہ سہولت پاکستان کے مختلف پلیٹ فارمز پر حاصل کر سکیں گے۔پی ٹی وی اسپورٹس، مائیکو، ٹیپ میڈ، تماشہ اور اے آر وائی زیپ شامل ہیں۔