ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہربنس پورہ: پانی کی فراہمی بحال، عوام کا سکون لوٹ آیا

ہربنس پورہ: پانی کی فراہمی بحال، عوام کا سکون لوٹ آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:ہربنس پورہ، عامر ٹاؤن میں گزشتہ روز سے جاری پانی کی بندش کے بعد بالآخر پانی بحال ہو گیا۔ 

 ذرائع کے مطابق بجلی کا کنکشن منقطع ہونے کے باعث ٹیوب ویل بند پڑا تھا جس کے نتیجے میں علاقہ مکین پانی کی شدید قلت کا شکار رہے جبکہ ٹیوب ویل آپریٹر کے مطابق لیسکو عملے کو بارہا شکایات درج کروائی گئیں مگر خرابی دور نہ ہو سکی، جس سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

آج صبح لیسکو کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بجلی کا کنکشن بحال کر دیا، جس کے بعد ٹیوب ویل دوبارہ چلنے لگا۔ پانی کی فراہمی بحال ہوتے ہی علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مکینوں نے سکون کا سانس لیا۔ پانی کی بحالی نے عامر ٹاؤن کے مکینوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لوٹا دیں اور زندگی معمول پر آ گئی۔