ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسماعیلی جماعت کے امام کریم آغا خان کے انتقال پر گلگت بلتستان میں سوگ، عام تعطیل

اسماعیلی جماعت کے امام کریم آغا خان کے انتقال پر گلگت بلتستان میں سوگ، عام تعطیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : گلگت بلتستان  میں اسماعیلی جماعت کے امام کریم آغا خان کے انتقال پر  گلگت بلتستان میں سوگ کے لئے حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

 گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق6فروری کو صوبےبھرمیں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفیکیشن میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور کاروباری مراکز بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

اسماعیلی فرقہ کے 49 ویں حاضر  امام  پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کا انتقال پرتگال  کے دارالحکومت لزبن میں ہوا۔ ان کی عمر 88 سال تھی۔ انہیں مختصر نام پرنس آغا خان کے نام سے زیادہ  پکارا جاتا تھا۔ پرنس کریم الحسینی آغا خان کے پیروکار دنیا بھر میں پھیلے ہوئے پیروکار ان کا انتقال پر گہرے صدمے میں ہیں۔ پاکستان میں بھی پرنس کریم آغا خان کے فالوورز کی بہت بڑی تعداد  ہے، وہ پیروکاروں کو دیدار کروانے کے لئے باقاعدگی سے پاکستان تشریف لاتے رہتے تھے۔ 

اسماعئلی جماعت کی روایات کے تحت پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کے جانشین یعنی اسماعیلی جماعت کے 50 ویں حاضر امام کو نامزد کر دیا گیا ہے، جانشین کی نامزدگی پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں کی تھی۔  پرنس کریم آغا خان اپنے جدت پسند خیالات، دور رس فلاحی کاموں اور انسانیت کی بلا امتیاز خدمت  کے حوالے سے دنیا بھر کی روحانی شخصیات میں ممتاز مقام رکھتے تھے۔ تمام مذاہب اور ثقافتوں کے پیروکاروں میں پرنس کریم آغا خان کی  بے مثال قدر و منزلت کی جاتی تھی، وہ نہ صرف اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا تھے بلکہ دنیا بھر میں ترقیاتی کاموں اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے تھے۔

  آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کے ذریعے انہوں نے تعلیم، صحت، ثقافت اور معاشی ترقی کے متعدد منصوبے شروع کیے جن کا فائدہ نہ صرف اسماعیلی کمیونٹی بلکہ وسیع تر معاشروں کو بھی پہنچا ہے۔