سٹی 42 : لاہور کے لبرٹی چوک میں ہونے والی یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب ''کشمیر ہمارا ہے'' میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شمع آزادی روشن کی اور شہدا کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
لاہور لبرٹی چوک میں محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا. لبرٹی چوک راؤنڈ اباؤٹ پر دیوار شہداء حریت کشمیر کے دیوار گیر بل بورڈ بھی نصب کئے گئے، اس کے علاوہ کشمیری رہنماؤں اور شہداء کی تصاویر کو سلا خیں لگا کر علامتی جیل بنائی گئی ۔
وزیراعلی مریم نواز نے لبرٹی چوک میں شمع آزادی روشن کی، مریم نواز نے شہدا کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا، یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں علامتی خاموشی اختیار کی گئی۔ جس کے بعد وزیراعلی مریم نواز اور دیگر شرکا نے شہدا کشمیر کے لئے دعا مغفرت کی۔
لبرٹی چوک کی تقریب میں کشمیر کی مناسبت سے پکچر وال کی نما ئش کی گئی، لبرٹی چوک کے اطراف میں بھارتی مظالم اور بربریت کے مناظر پر مبنی پینا فلیکس آویزاں کی گئیں، یوم یکجہتی کشمیر پر آئی ایس پی آر کا تیار نغمہ بھی پیش کیا گیا ۔