ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹ کمنز کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور جھٹکا

پیٹ کمنز کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور جھٹکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک اور جھٹکا، پیٹ کمنز کے بعد جوش ہیزل ووڈ کی بھی انجری کے سبب میگا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

 آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز چیمپئنز ٹرافی سے قبل انجری کا شکار ہوگئے، جس کے بعد ان کی 2025ء کے میگا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

 تازہ اطلاعات کے مطابق اب دوسرے اہم آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ بھی انجری کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

 آسٹریلوی کوچ کا کہنا ہے کہ کپتان پیٹ کمنز نے اب تک انجری کے بعد باؤلنگ کا آغاز نہیں کیا، کمنز کا چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کا امکان نہیں، اسٹیو اسمتھ یا ٹریوس ہیڈ کینگروز کی قیادت کریں گے۔