ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کی کھلاڑی نےعمرہ ادائیگی کے دوران نکاح کرلیا

پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کی کھلاڑی نےعمرہ ادائیگی کے دوران نکاح کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل پلئیر دعا خالد خان گلوکار طاہر عباس راجا سے نکاح کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ویمنز ہاکی ٹیم کی نائب کپتان دعا خالد نے نہایتی سادہ انداز میں عمرہ ادائیگی کے دوران نکاح کیا، جسکی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انٹرنیشنل ہاکی پلئیر نے شوہر کے ہمراہ نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ''کعبہ کے سائے میں ایک محبت کی داستان!، اللہ کی رحمت کے سائے میں، خانہ کعبہ کو ہمارا گواہ بنا کر، ہم نے ایک دوسرے کو قبول کیا''۔

ہاکی پلئیر کو نکاح کی سادہ اور پُروقار انداز آگاہی کو مداحوں نے خوب پسند کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔