اسلام آباد؛ حلقہ این اے 48،47،46 میں الیکشن سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی

اسلام آباد؛ حلقہ این اے 48،47،46 میں الیکشن سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے  حلقہ این 48،47،46 میں الیکشن سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی۔ 

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں 461 عمارات میں 990 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ اسلام آباد حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز کی عمارات کو A,B،C  کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔  "A" کیٹگریز کی عمارات کو انتہائی حساس جبکے" B" احساس اور  "C" کیٹگیرز کی عمارات کو نارمل قرار دیا گیا یے. تینوں حلقوں میں اسلام آباد پولیس کے 4500, ایف سی کے 2000 اہلکار تعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر پولیس کے 1700 ،رینجرز کے 1800اہلکار بھی سیکورٹی پر تعینات ہوں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر  ایف سی ،رینجرز ،پولیس ، آزاد کشمیر پولیس کے 7940سیکورٹی اہلکار مختلف پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہوں گے، جن میں سے 2060 سیکورٹی اہلکار الیکشن صورتحال کے پیش نظر سٹینڈ بائی رہیں گے ۔ پاک فوج کے اہلکار بھی کوئیک رسپانس فورس کے تحت شہر بھر میں اپنی پیٹرولنگ جاری رکھیں گے ۔