لاہور؛ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 213 ٹریفک حادثات، 219 افراد زخمی

لاہور؛ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 213 ٹریفک حادثات، 219 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 213 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 213 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 219 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 67 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 152 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔