این اے 117; 20 امیدوار آمنے سامنے، سب سے مضبوط امیدوار کون؟

این اے 117; 20 امیدوار آمنے سامنے، سب سے مضبوط امیدوار کون؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر : عام انتخابات میں چند روز باقی ملک بھر میں سیاسی پارہ ہائی،  این اے 117 میں بڑی تعداد میں سیاسی پہلوان ایک دوسرے پر داؤ پیچ آزما رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق این اے117 لاہور کا حلقہ ہے جہاں سے کل 20 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں ، سب سے مضبوط امیدوار  استحکام پاکستان پارٹی کے علیم خان کو سمجھا جا رہا ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) بھی ان کے حق میں دستبردار ہو گئی ہے ۔

 اس حلقے کے ووٹرز کی بات کی جائے تو ککےزئی کےاطراف آبادی کےٹوٹل ووٹرزکی تعداد6ہزار834ہے،3334مرد اور 3500 خواتین ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے،ککی زئی کے مکینوں نے پچھلی حکومت کی کارگردگی سے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ،بنیادی سہولت مکمل میسر نہ ہونے پر شکایات کے انبار لگا دیئے ۔