قوم اعتبار کرے، مہنگائی کے طوفان سے نکالیں گے، رانا ثنااللہ

قوم اعتبار کرے، مہنگائی کے طوفان سے نکالیں گے، رانا ثنااللہ
کیپشن: Rana Sanaullah Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن جیت کر ملک کو مشکلات سے نکالے گی، قوم اعتبار کرے، مہنگائی کے طوفان سے نکالیں گے۔

 رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے،2017میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا، اب مہنگائی نے پورے ملک کو جکڑا ہوا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم کرکے ترقی کا سفر روکاگیا، ہم کہیں غلط ہوں توعلما کرام اصلاح کریں۔

انہوں نے مزید  کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) سے موجودہ معاہدے ہم نے نہیں کئے، ایک نمونہ اس ملک پر مسلط ہوا، اسی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، معاہدے کے تحت سبسڈی نہیں دی جاسکتی،ہماری کوشش ہے کہ ملک کو مسائل سے باہر نکالیں۔