کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہم ہر حال میں ان کےساتھ ہیں، محسن نقوی

 کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہم ہر حال میں ان کےساتھ ہیں، محسن نقوی
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہم ہر حال میں ان کےساتھ ہیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 7دہائیاں گزر چکیں ، تنازعہ کشمیر ابھی تک حل طلب ہے، بھارتی حکومت کشمیریوں پر مظالم ڈھارہی ہے، آج بھی حق آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کا جذبہ وحوصلہ بلند ہے ، نہتے کشمیریوں کا جذبہ ہر گزرتے دن مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔