لاہور میں تیز دھوپ ،سرد ہوائیں بھی چلنے لگیں،مزید بارش ہو گی:محکمہ موسمیات

لاہور میں تیز دھوپ ،سرد ہوائیں بھی چلنے لگیں،مزید بارش ہو گی:محکمہ موسمیات
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ)شہر میں سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار،گزشتہ روز ہونیوالی بارش سے شہر کا مطلع صاف ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزید بارش کی پیش گوئی کر دی،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9ڈگری سینٹی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 96فیصد ریکارڈ کیاگیا۔

 واضح رہے کہ   گزشتہ روز  شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے بعد موسم مزید خوشگوار ہو گیا ہے۔

  دوسری جانب بارش کے باعث دھند کا خاتمہ ہوگیا اور  فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 107 ریکارڈ،یو ایس قونصلیٹ 239،فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح آلودگی 188،شاہراہ قائداعظم 176،کینٹ پولو گراؤنڈ میں آلودگی کی شرح 153 ،ایچیسن کالج 101 ،فدا حسین ہاؤس 100 ،جوہر ٹاؤن میں شرح آلودگی 111 ریکارڈ  کی گئی ہے۔