ناراض بیوی کو منانے گئے شوہر نے 3 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی

ناراض بیوی کو منانے گئے شوہر نے 3 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص نے ساس، سالی اور سالے کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

 ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر نے اس حوالے سے بتایا کہ وقاص کی بیوی گھریلو ناچاقی کی بنا پر ناراض ہوکر میکے گئی ہوئی تھی۔ وقاص اسے منانے اپنے سسرال گیا اور معمولی تلخ کلامی پر ساس شگفتہ بی بی، سالی نیہا اور سالے نعمان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔

ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر نفری سمیت موقع پر موجود ہیں اور ان کا مزید کہنا تھا کہ مزید تحقیقات و کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایات جاری کردیں۔