ابوظہبی، خاتون راتوں رات ارب پتی بن گئی

Women win Lottery
کیپشن: Women
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ابوظہبی میں بھارتی خاتون نے  22 ملین درہم ( ایک ارب پانچ کروڑ پاکستانی روپے) کی لاٹری جیت لی۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کی لینا جلال جو اپنے خاندان سمیت ابوظہبی میں رہائش پذیرہیں کے ٹکٹ نمبر 144387 نے ''ٹیرییفک 22 ملین سیریز236'' کی لاٹری جیت لی ہے۔
 ملیالم لینا جلال ایچ آر پروفیشنل ہیں اور ابوظہبی میں ملازمت کرتی ہیں ۔انہوں نے دس دیگرافراد سے مل کر لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خوش قسمتی پر نازاں ہیں اور ملنے والی انعامی رقم کا کچھ حصہ خیراتی نتظیموں کو دیں گی۔
یادرہے گذشتہ سال بھی کیرالہ سے ہی تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور نے 20 ملین درہم کی لاٹری جیتی تھی ۔