ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلشن راوی؛ نامعلوم افراد کیجانب سےغیر قانونی طور پر درختوں کی کٹائی؛ انتظامیہ خاموش

گلشن راوی؛ نامعلوم افراد کیجانب سےغیر قانونی طور پر درختوں کی کٹائی؛ انتظامیہ خاموش
کیپشن: tree cutting
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد قیوم)شہر میں غیر قانونی طور پر درخت کاٹنے کا سلسلہ نہ رک سکا ، گلشن راوی کے علاقے جی بلاک کی مین سڑک پر دن دیہاڑے نامعلوم افراد بڑے درخت کاٹتے رہے مگر انتظامیہ کو کوئی ہوش نہیں ، شہریوں کی شکایت پر سٹی 42 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مسئلے کی نشاندہی کی ۔
 لاہور کی شاہراہوں پر درخت کاٹنے کا سلسلہ تھم نہ سکا گلشن راوی اقصیٰ سٹریٹ جی بلاک میں غیر قانونی طور پر درخت کاٹنے کا معاملہ شہریوں کا کہنا ہے کہ سموگ کی صورتحال کے پیش نظر کاٹنا کہاں کی عقلمندی ہے۔

وزیراعظم غیر قانونی طور پر درخت کاٹنے کا نوٹس لیں، وہ تو کہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور یہاں کاٹے جا رہے ہیب انتظامیہ کو کوئی ہوش نہیں کہ کیا ہو رہا ہے ، جو شخص درخت کاٹ رہے تھے وہ خود کو پہلے پی ایچ اے کا ملازم کہتے رہے جب اہل علاقہ اکٹھے ہوئے تو موقع سے فرار ہو گئے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer