پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جنوری میں 24 فیصد زائد ٹیکس وصولی

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جنوری میں 24 فیصد زائد ٹیکس وصولی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) پنجاب ریونیو اتھارٹی نےیکم جولائی سے اکتیس جنوری تک اکسٹھ ارب پچاس کروڑ روپے کے محصولات جمع کرلئے,  جنوری میں سروسز پر عائد سیلز ٹیکس کی مد میں9ارب 30کروڑ روپے جمع کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کا سالانہ ہدف ایک سو چھیاسٹھ ارب روپے مقرر کررکھا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی(پی آراے )نے رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران اکسٹھ ارب پچاس کروڑ روپے کے محصولات جمع کرلئے ہیں۔ جنوری دوہزار بیس میں سروسز پر عائد سیلز ٹیکس کی مد میں نو ارب تیس کروڑ روپے جمع کئے گئے جبکہ گزشتہ سال جنوری میں 7ارب 20کروڑ روپے سیلز ٹیکس جمع کیاگیا تھا۔

پی آراے حکام کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں سال جنوری میں 24فیصد زائد سیلز ٹیکس وصولی کی ہے۔علاوہ ازیں پی آراے حکام کے مطابق ایک سو ارب روپے سے زائد کے عدالتی کیسز کا فیصلہ اتھارٹی کے حق میں آچکا ہے جس کے باعث اتھارٹی سالانہ ہدف پورا کرلے گی۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے لئے پنجاب حکومت نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے لئے ٹیکس وصولی کی مد میں 155ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے اور آئندہ پانچ ماہ میں اس ہدف کے حصول کے لئے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ہر ماہ 20.6ارب روپے کا ریونیو حاصل کرنا ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer