ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کی صدا فضا میں بھی گونج اٹھی

’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کی صدا فضا میں بھی گونج اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)فضاؤں میں بھی کشمیری پرچموں کی بہار، پی آئی اے کی پروازوں میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے کشمیری عوام سے یکجہتی کااظہار اپنی پروازوں میں بھی کیاگیا، اس حوالے سے لاہور سمیت اندرون وبیرون ملک جانےوالی پروازوں میں فضائی میزبانوں کی جانب سےکشمیرسےاظہاریکجہتی کےاعلانات کیےگئے جبکہ پی آئی اےعملےکی جانب سےدوران پروازکشمیری پرچم بھی تقسیم کیےگئے، مسافروں نےکشمیری پرچم تھام کرکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیا۔

یوم کشمیر پر پی آئی اے اپنے مسافروں کی تواضع کشمیری چائے اور پلاؤ سے کی گئی، کشمیری چائے اور پلاؤ پی آئی اے کی تمام پروازوں میں دیئے گئے،  ترجمان پی آئی اے کے مطابق کشمیری کھانے سے مسافروں کی تواضع کا مقصد کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔

واضح رہے  آج پاکستان سمیت دنیابھرمیں کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے۔ آج کے دن کشمیرمیں بھارتی مظالم اوربربریت کواجاگر کرکے اقوام عالم کو بیدارکیا جاتا ہے۔

نوے کی دہائی سے اب تک پاکستانی عوام کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کے طور پر پانچ فروری کو بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer