(زین مدنی ) معروف سٹیج اداکارہ شاہ پارہ کو گوجرانوالہ سے واپسی پراغوا کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیج اداکارہ شاہ پارہ گزشتہ ہفتے لاہور سے گوجرانوالہ ڈرامہ کرنے کے لئے گئیں، ڈرامہ ختم کرنے کے بعد لاہور واپسی پر راستہ سے ہی نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا، سات روز سے زائد گزرنے کے باوجود ابھی تک اپنے گھر واپس نہیں پہنچیں، اداکارہ کے لواحقین نے لاہور تھانہ سبزہ زار پولیس کو اطلاع کر دی ہے پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔
دریں اثنا سٹیج پروڈیوسر حاجی تنویر حسین پہلوان نے کہا ہے کہ حکومت فنکاروں کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، تاکہ فنکار خودکوغیرمحفوظ نہ سمجھ سکیں اور آئے دن فنکاروں کو اغواءہونے سے بچایا جاسکے۔