ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رضا)  پاکستان سمیت دنیابھرمیں کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے۔ آج کے دن کشمیرمیں بھارتی مظالم اوربربریت کواجاگر کرکے اقوام عالم کو بیدارکیا جاتا ہے۔

نوے کی دہائی سے اب تک پاکستانی عوام کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کے طور پر پانچ فروری کو بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں، اس روز بھارتی ظلم و ستم کیخلاف کشمیری عوام کی جہد مسلسل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہرپاکستانی خواہ بچہ ہو یا بڑا پرجوش نظر آتا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی ایک کروڑ سے بھی کم آبادی پر قابض بھارت کی جانب سے لاکھوں کی فوج کے باوجود بھی کشمیریوں کے دلوں سے نہ ہی جذبہ آزادی ختم کیا جاسکا ہے اور نہ ہی آزادی کی کوشش کو دبایا جاسکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان نے ہرفورم پر مقبوضہ کشمیر کی نمائندگی کی ہے۔ قابض بھارت کی جانب سے گزشتہ کئی مہینوں سے کشمیر کی خودمختار حیثیت ختم کر دینے اور وہاں نافذ کرفیو بھی آزادی کے پروانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا ۔
عوام کا کہنا ہے کہ صرف ملکی سطح پر یکجہتی منانے اور کشمیر کشمیر کا شور مچانے سے کشمیریوں کو آزادی نصیب نہیں ہو گی، بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنے والے قابض بھارت کا یہ انگ توڑنے کے لیے عملی طور پر بھی موثر اقدامات کیے جائیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔