سینیٹ الیکشن کی گماگہمی جاری، 83ممبران کے کاغذات نامزدگی جمع

سینیٹ الیکشن کی گماگہمی جاری، 83ممبران کے کاغذات نامزدگی جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: سینیٹ الیکشن کیلئےکاغذات نامزدگی وصول کرنےکاسلسلہ جاری، اب تک 83 کاعذات نامزدگی جاری ہوئے ہیں۔ کاغزات وصول کرنے والوں میں راجن پور سے تعلق رکھنے والے ن لیگی میاں بیوی بھی شامل ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق سنیٹ الیکشن کیلئے کاغزات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ا8 فروری ہے، جس میں کل12نشتیں ہیں۔ 7 جنرل،2خواتین،2 علماءاور 1نششت اقلیت کیلئے ہے اب  تک صوبائی الیکشن کمیشن سے83 کامزات نامزدگی جاری ہوئے ہیں اور صرف2 امیدوارں نے کاغذات واپس جمع کرائے ہیں۔

 دوسری جانب کاغذات نامزدگی وصول کرنے والوں میں راجن پور سے تعلق رکھنے والے ن لیگی میاں بیوی گورش سردارگورچانی بھی شامل ہیں جو سینیٹ میں پہنچنے  کے خواب دیکھ رہے ہیں اپنے بچے کے ساتھ الیکشن کمیشن پہنچنے والے سردار گورچانی صوبائی ڈپٹی سپیکر سردار شیرعلی کے کزن ہیں۔

پی ٹی آئی لیڈر چوہدری سرور اور ہاورن اختر  بھی کاغذات وصول کر چکے ہیں۔  علاوہ ازیں12 فروری کو کاغزات کی جانچ پڑتال  ہوگی اور18 کو حتمی لسٹ آویزاں کی جائے گی، جبکہ صوبائی اسمبلی میں3مارچ کو پولنگ ہوگی۔