ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دلہا دلہن کی اپنی ہی شادی کی تقریب میں آن لائن شرکت

 دلہا دلہن کی اپنی ہی شادی کی تقریب میں آن لائن شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی ایئرلائن انڈیگو کی سیکڑوں پراوزیں معطل ہونے کی وجہ سے ایک نئے شادی شدہ جوڑے کے ریسیپشن کی تقریب ایک منفرد اور غیر معمولی صورت اختیار کرگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جوڑے کپل اور نیکیتا کی شادی کی تقریب دہلی میں طے تھی۔ تاہم، بدقسمتی سے ان کی دہلی جانے والی انڈیگو کی پرواز اچانک منسوخ ہو گئی۔اس پر جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب میں طبعی طور پر شامل نہ ہوپانے پر ایک منفرد انداز اپنایا اور آن لائن ریسیپشن کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا۔

کپل اور نیکیتا نے اس غیر متوقع صورتحال میں جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا اور اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد کو ویڈیو کال کے ذریعے شادی کی خوشیوں میں شریک کر لیا۔ان کے لیے یہ ایک نئی نوعیت کا تجربہ تھا، کیونکہ وہ اپنی ہی شادی کی تقریب میں غیر موجودگی کے باوجود اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ خوشیاں بانٹ رہے تھے۔


یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح جدید ٹیکنالوجی، نامساعد حالات میں بھی لوگوں کے درمیان خوشیاں بانٹنے کے نئے راستے کھول دیتی ہے۔