ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، فخر زمان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، فخر زمان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی بیٹر فخر زمان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ 

آئی سی سی کے مطابق فخر زمان نے سری لنکا کے خلاف ٹرائی سیریز فائنل کے دوران آؤٹ ہوئے پر احتجاج کیا۔ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول 1 خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔ آئی سی سی کا کہنا ہےکہ فخر زمان نے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی۔ 

آئی سی سی کے مطابق فخر زمان نے امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا، فخر زمان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ فائنل میچ میں 19ویں اوور میں فخر زمان نے آؤٹ ہونے کے فیصلے پر امپائرز سے طویل بحث کی۔ 

آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میچ ریفری رین کنگ نے یہ سزا تجویز کی، فخر زمان نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کر لی۔