ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

 جماعت اسلامی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : جماعت اسلامی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ۔

 امیرِ جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر جماعتی بنیادوں پر مقامی حکومتوں کے انتخابات کا انعقاد آئین اور جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔درخواست میں پنجاب حکومت ، سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔۔درخواست گزار کے مطابق چیئرمین، وائس چیئرمین ،مخصوص نشستوں کا بالواسطہ انتخاب ہارس ٹریڈنگ کا ذریعہ ہیں۔ استدعا کی گئی ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو آرٹیکل اے 140 کے تقاضوں کے مطابق ضروری ترامیم کا حکم جاری کیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer