ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 7 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 7 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 7 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو 3 روز لاہور میں قیام کریں گے۔

بلاول بھٹو پیپلز پارٹی پنجاب کے 63نئے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاری کرینگے، لاہورتنظیم کو فعال کرنے کیلئے صدر ودیگر عہدیداروں کا نوٹیفکیشن کیا جائیگا۔

بلاول بھٹو لاہور میں قیام کے دوران نئے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں بھی کرینگے، لاہورکا تنظیمی سیٹ اپ ڈسٹرکٹ کی بجائے ٹاؤنز کی سطح پر کرنے پر بھی غور ہو گا۔

بلاول بھٹو پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گورنر ہاوس میں ملاقاتیں کریں گے، سوموار سے بدھ تک گورنر ہاؤس میں عوامی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔