خوفناک حادثہ، کنٹینر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا،موقع پر جاں بحق

Motor bikers,accident,Barki,City
کیپشن: Rescue 1122,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)برکی میں عبداللہ گل انٹرچینج کے قریب کنٹینر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا،حادثے میں دو موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق برکی انٹرچینج کے قریب این ایل سی کے تیز رفتار کنٹینر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا،حادثے میں اسلم اور اکرام نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور کنٹینر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔پولیس نے جا ں بحق ہونے والوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔پولیس کا کہنا ہے کنٹینر قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔