لڑکے کی لاش ملنے کے واقعے کا ڈراپ سین

لڑکے کی لاش ملنے کے واقعے کا ڈراپ سین
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں 10 ماہ قبل 14 سال کے لڑکے حمزہ کی لاش ملنے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈی این اے سے لاش کی شناخت ہوئی تو پولیس اصل ملزمان تک پہنچ گئی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حمزہ کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق قتل میں ملوث ایک ملزم سلیم مقتول بچے کا ہمسایہ اور دوسرا ملزم عامر حمزہ کے رشتے دار کا ملازم ہے۔

پکڑے جانے والے ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer