یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز کی بس حادثے کا شکار، جانی نقصان

UVAS Bus Accident GT road
کیپشن: UVAS Bus Accident
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز کی بس کو حادثہ، بس الٹنے سے فارمیسی کا طالب علم اور پروفیسر جاں بحق ہوگیا۔

جی ٹی روڈ پر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی،بس میں سوار پندرہ سے زائد طلباء زخمی جبکہ 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اس افسوس ناک حادثہ میں فارمیسی کا طالب علم شہروز اور پروفیسر احمد شہزاد  جاں بحق ہوچکے ہیں۔ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے طلباء ایچ ای سی کے مقابلوں میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔