یونیورسٹیز رجسٹرار، کنٹرولر، خزانچی کی تقرریوں کیلئے نافذ قوانین میں اہم پیشرفت

یونیورسٹیز رجسٹرار، کنٹرولر، خزانچی کی تقرریوں کیلئے نافذ قوانین میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)یونیورسٹییز میں رجسٹرار، کنٹرولر اور خزانچی کی تقرریوں کے لئے یکساں قوانین کا نفاذ، یکساں قوانین کے نفاذ  کے لئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نئی سرکاری یونیورسٹیوں میں یکساں قوانین کےنفاذ کے لئےاہم پیشرفت ہوئی ہے۔ یکساں قوانین کےنفاذکیلئےمحکمہ ہائیر ایجوکیشن نےسمری وزیراعلی کوبھیج دی ہے۔ نئی سرکاری یونیورسٹیوں میں کنٹرولرامتحانات، رجسٹرار، خزانچی اور گزٹیڈ آفیسرز کی تقرریوں کیلئےیکساں قانون ہوگا۔ مذکورہ آٹھ سرکاری یونیورسٹیوں میں سول سرونٹ ایکٹ 1974ء کا بھی نفاذہوگا۔

ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور،ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ، ویمن یونیورسٹی فیصل آباد، نارووال یونیورسٹی میں یکساں قوانین کی سمری ارسال کی گئی ہے۔ یوای ٹی ملتان، یوای ٹی رحیم یارخان،غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان ، ویمن یونیورسٹی بہاولپور، میانوالی یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف چکوال بھی شامل ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن ارم بخاری نےسمری وزیراعلی کوارسال کی ہے۔

ارم بخاری کاکہناہےکہ مذکورہ یونیورسٹیوں کے امور چلانے کیلئے سٹیچوز متعین نہ ہونےکی بناءپر مشکلات کاسامناتھا۔ انہوں نےبتایاکہ مزیدپانچ یونیورسٹیوں میں بھی یکساں قوانین کے نفاذ کیلئے جلد ایک اور سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer