شہر میں میگا پراجیکٹس کے قیام کی منظوری

شہر میں میگا پراجیکٹس کے قیام کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) شہر لاہور   میں  صحت کا بڑا منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ارفع کریم ٹاور سے متصل خالی اراضی پر ہسپتال تعمیر کی منظوری دےدی،ایک ہزار بستروں پر جدید ترین ٹیچنگ ہسپتال تعمیر ہوگا، جناح ہسپتال کے بعد 30 برسوں شے شہر میں کوئی بڑا ہسپتال تعمیر نہ ہوا، 30 برسوں میں شہر کی آبادی دوگنا سے بڑھی لیکن علاج معالجے کی سہولتیں پرانی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا دل مہربان ہوگیا،30 سال بعد شہر میں بڑے ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کی منظوری دے دی۔ایک ہزار بستروں پر مشتمل بڑا ہسپتال ارفع کریم ٹاور سےمتصل خالی زمین پر تعمیر کیا جائےگا۔ وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور ، کریم بلاک انڈر پاس اور شاہکام چوک منصوبے کی اصولی منظوری دی گئی۔علاوہ ازیں بارشی پانی کی موثر نکاسی کے لئے مزید دو زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینک تعمیر کئے جائیں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت  ایل ڈی اے گورننگ باڈی کااجلاس ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب نے3 نئے میگا پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی،شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کو شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی،کریم بلاک انڈر پاس اور شاہکام چوک منصوبے کی اصولی منظوری جبکہ واسا کو دو زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینک شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں واسا نےشہر میں دس واٹر ٹینک بنانے کا منصوبہ پیش کیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے 2واٹرٹینک کی منظوری دی،8پرمنصوبہ بندی کی ہدایت دی،وائس چئیرمین ایس ایم عمران نے اپارٹمنٹس منصوبے پر بریفنگ دی، ایل ڈی اے کے اہم اجلاس میں ممبر گورننگ باڈی سعدیہ سہیل رانا ، عامر ریاض قریشی،ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ ، ایم ڈی واسا سید زاہد کی شرکت کی۔نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ منظور کرانے پرباڈی کی کارکردگی کو سراہا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپارٹمنٹس منصوبہ کو 31 دسمبر تک فزیکل پوزیشن پر لانے کی ہدایت کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer