فلم ’’چوہدری‘‘ میں ارباز خان مرکزی کردار نبھائیں گے

فلم ’’چوہدری‘‘ میں ارباز خان مرکزی کردار نبھائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) اداکار ارباز خان کو ایس ایس پی اسلم چوہدری شہید کی زندگی پر بننے والی فلم ’’چوہدری‘‘ کے مرکزی کردار میں سائن کر لیا گیا، فلم کی عکس بندی 25 دسمبر سے شروع ہوگی۔  

معروف لولی وڈ اداکار ارباز خان کو ایس ایس پی اسلم چوہدری شہید کی زندگی پر بننے والی فلم ’’چوہدری‘‘ کے مرکزی کردار میں کاسٹ کر لیا گیا ہے، فلم کو عظیم سجاد ڈائیریکٹ کریں گے جب کہ اس فلم کی پروڈکشن نیہا لاج کر رہی ہیں۔

فلم کی کاسٹنگ ان دنوں تیزی سے مکمل کی جارہی ہے اور 25 دسمبر سے فلم کی عکس بندی شروع کی جائے گی۔

ارباز خان کا کہنا ہے کہ وہ ایک عظیم پولیس آفیسر کی زندگی پر بننے والی فلم کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اپنے کردار کے ساتھ انصاف کریں گے۔