سٹی 42: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اردن کے دارالحکومت عمان میں یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عراق کے تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے پاکستان اور عراق کے درمیان دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا بھی اظہار کیا۔