ویب ڈیسک: ببھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ویڈیو کو فیس بک سے ہٹانے سے متعلق بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کی صدارت میں قائم کی کی گئی ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی ٹی کی پارلیمانی کمیٹی نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے میٹا (فیس بک) کے بانی مارک زکربرگ کو 3 دنوں کا الٹی میٹم دے دیا ہے ، اور کہا ہے کہ مارک زکربرگ فوری معافی مانگیں اور ذمہ دار لوگوں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی ٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا کہنا ہے کہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی نمائندگی کرنے والے وزیر اعظم مودی کی ویڈیو ڈلیٹ کرنا جمہوریت پر حملہ ہے۔ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ مارک زکربرگ فوری معافی مانگیں اور ذمہ دار لوگوں پر کارروائی کریں۔ کمیٹی نے مزید کہا کہ ’’ایسا نہ کرنے پر ہندوستانی حکومت فیس بک کا ’سیف ہاربر کلاز‘ ختم کر سکتی ہے، جس کی وجہ سے فیس بک کے افسران پر مجرمانہ مقدمے درج ہو سکیں گے‘‘۔اس کے علاوہ کمیٹی نے متنبہ کیا ہے کہ گوگل، یوٹیوب، ایکس، فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ جیسے تمام پلیٹ فارم 3 دنوں کے اندر بچوں کا جنسی استحصال اور خواتین سے متعلق قابل اعتراض مواد کو ہٹا دیں، ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق بھاری ریاست تلنگانہ کی پولیس نے گوگل اور میٹا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ گوگل پر مالی فراڈ ایپس کو پناہ دینے اور میٹا پر وزیر اعظم مودی کی جعلی ویڈیو شیئر کرنے کا الزام ہے۔ اس سے قبل ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی ٹی کی پارلیمانی کمیٹی نے 3 اگست 2026 کو وزیر اعظم مودی کے ویڈیو کو فیس بک سے ہٹانے کے تنازعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا کمپنی میٹا کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ کمیٹی کے صدر نشی کانت دوبے نے صاف کہا تھا کہ وزیر اعظم کی ویڈیو کو ہٹانے کے لئےمارک زکر برگ کو معافی مانگنی ہوگی، اور میٹنگ کے دوران میٹا نے پی ایم مودی کی ویڈیو ہٹانے پر معافی مانگی تھی اور کہا تھا کہ ویڈیو تکنیکی وجوہات کے سبب ڈلیٹ ہوا تھا۔
بھارتی پارلیمنٹ کی قائم کردہ کمیٹی کے کئی اراکین نے کہا ہے کہ یہ معمولی بات نہیں ہے، جواب دہی طے کرنی ہوگی۔ نشی کانت دوبے نے کہا تھا کہ سوال یہ ہے کہ میٹا انڈیا نے وزیر اعظم کا کنٹینٹ ہٹا دیا۔ حالانکہ یہ پہلی بار نہیں ہے۔ اگر آپ کو یاد ہو تو میٹا کے مالک مارک زکر برگ نے خود جنوری 2024 کے انتخاب کے تعلق سے بیان دیا تھا اور بعد میں معافی مانگی تھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا ارادہ ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ ہماری کمیتی نے دو باتیں صاف طور پر کہی ہے کہ معافی مارک زکربرگ کی جانب سے آنی چاہئے۔ اگر زکر برگ ایسا نہیں کرتے ہیں تو ان سے سیکشن 79 کے تحت ملنے والی سیف ہاربر سیکورٹی واپس لے لینی چاہئے۔