ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے جیل میں3 سال مکمل: قید تنہائی یا آزادانہ نقل و حرکت؟ رپورٹ آگئی

عمران خان کے جیل میں3 سال مکمل: قید تنہائی یا آزادانہ نقل و حرکت؟ رپورٹ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احتشام  کیانی : بانی پی ٹی آئی کے جیل میں تین سال مکمل، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی اہم رپورٹ سامنے آ گئی ۔رپورٹ میں سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کی تردید کر دی.

جیل حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے امتیازی یا غیرمساوی سلوک کی بھی تردید  کی گئی ۔ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ کی رپورٹ کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل  کی رپورٹ کے مطابق جیلوں میں قید تنہائی کا نظام تقریباً ختم ہو چکا، اب رائج نہیں، نہ ہی عدالتیں طویل عرصے سے ایسی سزا دے رہی ہیں۔اڈیالہ جیل میں کوئی بھی قیدی بشمول بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں نہیں رکھا گیا، بانی پی ٹی آئی کو سزا ہو چکی، وہ قانون کے مطابق قید کاٹ رہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے ساتھ دوسرے قیدیوں کی طرح ہی قانونی سلوک کیا جا رہا ہےْبانی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی امتیازی یا غیرمساوی برتاؤ نہیں کیا جا رہا، ان کے بہتر کلاس قیدی ہونے کی وجہ سے کچھ اضافی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، سابق وزیراعظم اور سیاسی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے ان کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات ہیں، اسی لیے عام قیدیوں کو بانی پی ٹی آئی کے رہائشی حصے تک رسائی نہیں دی جاتی، 

بانی قید تنہائی میں نہیں، انکو جو سہولیات حاصل ہیں ان سے بھی ظاہر ہوتا ہے یہ قیدی تنہائی نہیں،بانی پی ٹی 7 سیل پر مشتمل کمپاؤنڈ میں دن بھر آزادانہ چل پھر سکتے ہیں، صرف رات کے مخصوص اوقات میں بانی پی ٹی آئی اپنے سیل میں رہتے ہیں، جیل افسران اور عملہ بانی کی ضروریات کے حوالے سے وقتاً فوقتاً ان سے رابطے میں رہتا ہے مجھے بھی آگاہ کرتا ہے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل معمول کے مطابق بانی سے ملاقات کرتا ہے ضرورت پڑنے پر خصوصی ملاقات بھی کرتا ہے، جیل کے ڈاکٹر روزانہ تین مرتبہ ان کا معائنہ کرتے ہیں کھانے کی جانچ کرتے ہیں، بانی کا بلڈپریشر، دل کی دھڑکن اور آکسیجن سیچوریشن سمیت دیگر طبی علامات چیک کرتے ہیں اور ان کو بتایا بھی جاتا ہے، ضرورت پڑنے پر بانی کا  اضافی طبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے، بانی کے لیے ایک کل وقتی سزا یافتہ قیدی مقرر ہے جو بانی کے منتخب کردہ مینو کے مطابق روزانہ تین وقت کا کھانا تیار کرتا ہے۔

سپریٹنڈنٹ جیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو قدرتی روشنی، تازہ ہوا اور طلوعِ آفتاب سے غروبِ آفتاب تک ورزش کی سہولت حاصل ہے، جیل مینوئل کے مطابق بانی کی رازداری بھی یقینی بنائی گئی ہے،بانی صبح لاک اَپ کھلنے سے شام لاک اَپ ہونے تک آزادانہ نقل و حرکت کر سکتے ہیں دن بھر اپنی پسند کے مطابق سرگرمی کر سکتے ہیں۔
بانی کی قید کی جگہ محفوظ اور مکمل نگرانی میں ہے جہاں جیل عملہ مناسب تعداد میں موجود ہے، میں اور جیل کے دیگر افسران بانی کے قید کی جگہ کے حفاظتی انتظامات کا باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہتے ہیں، جیل قواعد کے مطابق بانی کو ہر منگل اپنی اہلیہ بشریٰ عمران سے ملاقات کی اجازت ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو باقاعدگی سے اپنی پسند کے اخبارات اور کتابیں فراہم کی جاتی ہیں۔فرینڈ آف کورٹ کے طور پر سلمان صفدر نے 10 فروری 2026 کو بانی کے سیل کا معائنہ بھی کیا تھا۔سلمان صفدر نے بانی کی رہائشی اور قیدی حالات کا باریک بینی سے جائزہ لیا تھا رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی۔
بانی کی حراست اور رہائشی حالات مناسب اور اطمینان بخش ہیں، اور ان میں قید تنہائی کا معمولی سا بھی عنصر موجود نہیں۔درخواست گزار علیمہ خانم کے الزامات محض قیاس آرائی اور بے بنیاد ہیں، درخواست بے بنیاد قرار دے کر مسترد کی جائے۔