سٹی 42: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اردن کے دارالحکومت عمان میں یروشلم سے متعلق منعقدہ وزارتی اجلاس کے موقع پر عرب لیگ اور اسلامی ممالک کے گروپ سے تعلق رکھنے والے وزرائے خارجہ کے ہمراہ سرکاری گروپ فوٹو میں شرکت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ گروپ فوٹو یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس کی سرکاری سرگرمیوں کا حصہ تھا، جس میں اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
گروپ فوٹو سیشن اجلاس کی رسمی کارروائیوں کے تحت منعقد کیا گیا، جہاں فلسطین اور یروشلم سے متعلق امور پر مشاورت کے لیے شریک وفود ایک پلیٹ فارم پر موجود تھے۔