حسن علی:شہر میں ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخ 241 روپے فی کلوگرام پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔
مارکیٹ میں مختلف دکاندار ایل پی جی 400 سے 450 روپے فی کلوگرام تک فروخت کر رہے ہیں، جس کے باعث گھریلو صارفین اور کمرشل استعمال کنندگان کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ موجود ہونے کے باوجود اوورچارجنگ کا سلسلہ نہیں رک سکا، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔
متاثرہ شہریوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ناجائز منافع خوری کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور عوام کو مہنگی ایل پی جی سے ریلیف فراہم کیا جائے۔